بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بختاور بھٹو کا بلاول بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی حلف برداری پر بختاور بھٹو بھی پر جوش ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں بلاول بھٹو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری پر بلاول کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کے بعد بلاول نے متحدہ حکومت میں پاکستان کے وزیر خارجہ کے طور پر حلف لیا۔ ان کا کہنا ہے ہمیں اس سے زیادہ کسی بات پر فخر نہیں ہو سکتا۔ بلاول پہلے سے ہی پارلیمنٹ میں مقبول ہیں اور وہ ہمیشہ اینی جمہوری اقدار پر قائم رہے ہیں۔