کراچی :متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت عرب کاروباری ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔
میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے میں پاکستان کے جشن آزادی سے متعلق تقریب میں انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں
کراچی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں فری ہینڈ ملتا ہے تو یہاں وہ سب کچھ نظر آئے گا جو دبئی میں ہے۔
یو اے ای کے قونصل خانے میں پاکستان کے جشن آزادی کی تقریب کے دوران’’ انڈپینڈنٹ اردو ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں قائم ہونے والی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا مقصد ہی خلیجی ممالک سے پاکستان کے لیے ممکنہ سرمایہ کاری کو آسان اور تیز تر بنانا ہے۔
بخیت عتیق الرومیثی نے کہا کہ یو اے ای اور دوسرے عرب ممالک کے سرمایہ کاروں کے پاس تجربہ جس سے پاکستان میں بہتر انداز میں کاروبار کیا جا سکتا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں بھی مزید بہتری آئے گی۔ یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستانی عوام کو بھی فائدہ ہو گا۔ پاکستان اگر ان سرمایہ کاروں کو فری ہینڈ دیتا ہے کام کرنے میں تو پھر آپ کو وہی نظر آئے گا جو دبئی میں نظر آ رہا ہے۔‘
اماراتی سفارت کار کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای کے ہر شعبے میں پاکستانیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی طرح جلد ہی روڈ ٹو ابو ظبی اور روڈ ٹو دبئی پراجیکٹس بھی لائے جا رہے ہیں، جس سے پاکستانی نوجوانوں کو فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ تعلقات ہیں متحدہ عرب امارات میں 17 لاکھ پاکستانی روزگار سے منسلک ہیں، جو یو اے ای کی ترقی کا حصہ ہیں۔
اماراتی سفارت کار نے مزید کہا کہ یو اے ای ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، جیسے حالیہ نوابشاہ ٹرین حادثے کے زخمیوں کو کراچی پہنچانے میں مدد فراہم کی گئی تھی۔









