کراچی: شاہنواز دھانی قومی ون ڈے اسکواڈ میں عدم شمولیت پر خاصے ناراض ہیں۔
پیسر شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ ملک میں کسی ایک بھی صحافی یا کرکٹ تجزیہ نگار میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ میرے اعدادوشمار سلیکٹرز کو دکھائے یا ان سے سوال پوچھ سکے۔
سابق کپتان راشد لطیف کی قومی پیسرز کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنی عدم موجودگی پر بھی دھانی نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ دھانی پاکستانی پیسر نہیں ہے، اس پر راشد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی فہرست مرتب کرنے کا کہا۔









