اسلام آباد(ممتازنیوز )پی ایف یوجے دستور کے صدر نواز رضا نے سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ مریم اورنگ زیب صاحبہ! خدا خوفی کریں میری آپ سے کب بات ہوئی جس میں ، میں نے کہا کہ میں نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کو پڑھا نہیں” کاش آپ سچ بولتیں ،جمعہ کواپنے بیان میں نواز رضا نے کہاکہ میں نے بل پڑھ کر ہی اس کی مخالفت کی تھی جب اعتراضات دور ہو گئے تو ہم نے بھی حمایت کر دی۔
مریم اورنگ زیب صاحبہ! خدا خوفی کریں،نواز رضا کاسابق وزیراطلاعات کوکراراجواب








