بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانی مکھر جی نے فلم”مسز چیٹرچی ورسز نوروے” کی پیشکش سے قبل کی دکھ بھری داستان سنا دی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ رانی مکھرجی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ “ان کا دوسرا حمل پانچویں مہینے میں ضائع ہوا اور اس کے ٹھیک 10 دن بعد انہیں کسی فلم کی پیشکش کی گئی۔”

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی نے میلبورن میں جاری انڈین فلم فیسٹیول کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ” ان کی نئی فلم “مسز چیٹرچی ورسز نوروے” 2020 میں کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے دوران انہیں اس وقت آفر ہوئی جب ان کا دوسرا حمل پانچویں ماہ میں ضائع ہوگیا، اس لئے وہ ایک ماں کے لئے اپنے بچے کو کھونے کا غم کیا ہوتا ہے، بخوبی جانتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ”اس سے قبل یہ بات انہوں نے میڈیا کو اس لئے نہیں بتائی تھی کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ میں ایسا “مسز چیٹرچی ورسز نوروے” کی تشہیر کے لئے کر رہی ہوں۔”اداکارہ نے دوران انٹرویو بتایا کہ” یہ انکشاف پہلی بار اب اس لئے کیا ہے کیونکہ موجودہ دور میں معروف شخصیات کی زندگی کے ہر پہلو پر عوامی سطح پر بات کی جاتی ہے اور اگر اس سے پہلے اس کا تذکرہ کرتی تو یہ سمجھا جاتا کہ میں فلم کی تشہیری مہم کے طور پر ایجنڈے کے تحت کر رہی ہوں

خیال رہے کہ رانی مکھرجی فلم “مسز چیٹرچی ورسز نوروے” رواں سال 17 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی، جو بھارتی خاتون ساگاریکا بھٹاچاریا چکرورتی کی اصل زندگی سے ماخوذ ہے جن کے بچوں کو ناروے کی حکومت نے اپنی تحویل میں لے رکھا تھا۔ رانی مکھرجی کی شادی 2014 میں فلم ساز آدیتہ چوپڑا سے ہوئی تھی اور ان کی ایک سات سالہ بیٹی ادیرا چوپڑا ہے۔