بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سے متعلق جب ان کے قریبی ذرائع سے تصدیق کرنے کی کوشش کی گئی تو کیا جواب ملا؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ بشریٰ بی بی کے قریبی ذرائع سے جب لیک ہونے والی ڈائری کے مندرجات سے متعلق تصدیق کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ڈائری کے سابق خاتون اول سے تعلق کی تردید کی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی کی مبینہ لیک ہونے والی ڈائری کے متن میں حکومتی امور میں مکمل مداخلت کے شواہد ملتے ہیں ، وہ مبینہ طور پر عمران خان کو حکومتی امور تک ڈکٹیٹ کرتی تھیں ،، ڈائری میں حکومت ، عدلیہ اور اسٹبلشمنٹ پر پریشر ڈالنے کے احکامات درج ہیں۔ ڈائری میں یہ بھی کیا گیاہے ” اگر گورنر راج لگائیں تو قانونی ٹیم اور شہر بند کرنے کی تیاری کی جائے ، یعنی پہیہ جام ہڑتال کی جائے ، کل اتنا پریشر دینا ہے کہ عدلیہ کوئی منفی فیصلہ نہ دے سکے ، یعنی بہت لوگ ہوں ۔