خانیوال( وقار پراچہ)چیئرمین ریفری جج کمیشن پاکستان باکسنگ فیڈریشن محمد یونس پٹھان نے کہا ہے کہ منگولیا میں منعقدہ ایسٹ ایشیاء یوتھ گیمز میں باکسنگ ٹیکنیکل آفیشل ذمہ داری پاکستان کے لئے اعزاز ھے ۔
یونس پٹھان نےمیڈیاکو بتایا کہ منگولیا کے شہر اولنبتار میں 12تا20اگست 2023کو منعقدہ ایسٹ ایشیاء یوتھ گیمز میں بطور ٹیکنیکل آفیشل ذمہ داری پاکستان کے لیے اعزاز ہے ۔
محمد یونس پٹھان نے بتایا کہ میں 1995سے ابتک دس ممالک میں منعقدہ انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹس میں بطور ریفری جج کے فرائض سر انجام دے چکا ھوں اس ضمن میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود چوہدری اور سیکریٹری جنرل محمد ناصر اعجاز تنگ کا اعتماد بھی حاصل ہے۔
ایسٹ ایشیاء یوتھ گیمز میں باکسنگ ٹیکنیکل آفیشل ذمہ داری پاکستان کے لئے اعزاز ہے ، یونس پٹھان








