بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعظم تقرری کیلئے زیر غور فہرست میں مزید 2 نام شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی نگران وزیراعظم کے معاملے پر آج ایک اور ملاقات ہوئی، نگران وزیراعظم کیلئے زیر غور فہرست میں مزید 2 نام شامل کر لئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج نگران وزیراعظم کے تعین کیلئے پھر سر جوڑ کر بیٹھے،مزید جن 2 ناموں پر غور ہوا ان میں  سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور انوارالحق کاکڑ شامل ہیں، فہرست میں سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے کی صورت میں نام کا اعلان کیا جائےگا۔  اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے گا۔ 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں ناموں پر غور کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ کمیٹی  میں اتفاق رائے نہ ہونے پر نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا، جو اس حوالے سے حتمی اعلان کرے گا۔