بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافی کا انوارالحق کاکڑ کو فون ، اب آپ کو مبارکباد دی جاسکتی ہے؟ صحافی کا سوال لیکن نگران وزیراعظم نے کیا جواب دیا؟ جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سمری بھی بھجوادی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے بتایا کہ ان کا انوارالحق کاکڑ سے رابطہ ہوا ہے اور پوچھا کہ اب آپ کو مبارکباد دے دینی چاہیے ؟ تو ان کا جواب تھا کہ بہت سے لوگ مبارکباد دے رہے ہیں لیکن آپ کس بات کی دینا چاہتے ہیں؟ انہیں بتایا گیا کہ نگران وزیراعظم ان کا نام آیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ بس دیکھیں، خیر کی خبر ہوگی ‘۔

صحافی کاکہناتھاکہ انوارالحق کاکڑ نے تردید نہیں کی لیکن مجموعی طورپر یہ معاملہ اتنا خفیہ رکھا گیا کہ ان کے قریبی دوستوں کو بھی اس کا پتہ نہیں تھا، میڈیا میں بھی ان کا نام زیر بحث نہیں آیا تھا، انوارالحق کاکڑ کے دوستوں کو بھی یہ معلوم نہیں تھا ، ان کا خیال تھا کہ ان کا نام وزیراعلیٰ کے لیے تو زیر غور ہوسکتا ہے لیکن نگران وزیراعظم کے لیے نہیں ۔