ریاض: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی عرب کےفٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا۔
سعودی فٹ بال کلب ایسٹرن فلیمز نے سوشل میڈیا پر ویمنز ٹیم کی کپتان ماریہ خان سے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ماریہ خان سعودی عرب میں پروفیشنل فٹ بال لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹ بالر ہوں گی۔
تنضم ماريا خان الى صفوف نادي شعلة الشرقية 🔥
تعاقد إدارة النادي مع اول المحترفات الاجانب ، لتدعيم صفوف الفريق الاول لكرة القدم سيدات في الدوري الممتاز للسيدات لهذا الموسم 🔥
ماريا خان هي كابتن المنتخب الباكستاني 🇵🇰#ماريا_خان#شعلة_الشرقية #فخر_الشرقية #كرة_القدم_النسائية pic.twitter.com/yrEpHyUmaR
— نادي شعلة الشرقية (@EasternFlamesFC) August 11, 2023
ایسٹرن فلیمز کلب نے کہا ہے کہ ماریہ خان پروفیشنل پاکستانی فٹبالر ہیں جن سے معاہدے کا مقصد سعودی پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کے لیے مضبوط ٹیم تیار کرنا ہے۔ کلب میں کولمبیا، الجزائر اور مراکش کی فٹبالرز بھی موجود ہیں ۔
ماریہ خان کو گزشتہ سال خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور رواں سال 4 ملکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں میں میزبان سعودی عرب کے خلاف فری کک پر ان کا کیا گیا گول بہت مشہور ہوا تھا۔









