اسلام آباد:نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے۔
شہبازشریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق
شہبازشریف کو کل وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا اور ان کی رہائش گاہ پر پروٹوکول دستے پہنچ گئے۔
ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 14 اگست کو ہوگی۔
ادھر پی ایم ہاؤس میں نگران وزیراعظم کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، حلف برداری کے بعد نگران وزیراعظم ایوان وزیراعظم پہنچیں گے ۔پی ایم ہاؤس میں نگران وزیراعظم کا اسٹاف سے تعارف کروایا جائے گا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق حلف برداری کے لیے ابھی تک وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔









