پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماشہبازگل نے وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ کبھی خاتون اوّل پرحملہ توکبھی مدینہ کی ریاست پر، اپنےسیاسی قد سے بڑھ کربدتمیزی کےباوجود بھی آپ نے ایک کنیزہی رہنا ہے۔ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آپ کاسیاسی قد نہیں بڑھنا،حادثاتی طور پر آپ وزیر بن چکیں، اب تندور پر بیٹھی پھپھےکٹنی کا کردار ادا کرنا بندکریں اور رسیدیں دیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے نہیں بتایا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں4 ارب کہاں سے آئے اور نہ ہی مے فیئر کے فلیٹس اور پاناما کی لوٹ مار کا حساب دیا۔
مریم اور نگزیب تندور پر بیٹھی پھپھےکٹنی کا کردار ادا کرنا بندکریں،شہبازگل








