بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا آج رات قوم سے خطاب متوقع

وزیراعطم شہبازشریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے اور معاشی ، خارجہ ، پالیسی اور منصوبہ جات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، جب کہ انہیں آج دیئے جانے والی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا آج رات قوم سے خطاب متوقع ہے، وہ خطاب میں اپنے دور حکومت کی پالیسیوں کی تفصیل بیان کریں گے،اور معاشی ، خارجہ ، پالیسی اور منصوبہ جات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کو آج دیئے جانے والی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر کردی گئی ہے، اور وزیراعظم شہباز کو کل 14 اگست کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب آزادی پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

تقریب میں کیڈٹس مخصوص انداز میں ڈرل پیریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے، پاکستان اور مادرِ وطن کے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ پاکستان کے نگراں وزیراعظم مقرر ہوگئے ہیں، صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، تاہم اپنے منصب پر باضابطہ فرائض کل حلف برداری کے بعد دیں گے۔

ایوان صدر میں نگراں وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب 14 اگست ہو گی، صدر عارف علوی نگراں وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیں گے، ایوان صدر میں حلف برداری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔