محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 16 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے جب کہ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا، دالبندین اور نور پورتھل میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، مری کے چند مقامات پر بارش ہوئی، دیر میں 18، بالاکوٹ 8، مظفر آباد اور مری 4 جب کہٓ کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔









