بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

18 سال کی لڑکی کی 60 سال کے مرد سے شادی ۔۔ خوشحال زندگی گزارنے والا یہ جوڑا کون ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر سے کئی ایسی مختلف اور منفرد شادیاں سامنے آچکی ہے جن کو دیکھ کر انسان کے ذہن میں صرف یہ سوال آتا ہے کہ آخر ایسا کیسے ہوا؟ مگر جب پوری داستان سامنے آتی ہے تو جان کر حیرانی ہوتی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پاکستان میں ایسے کئی جوڑے موجود ہیں جس میں میاں بیوی کے درمیان عمر کا کافی فرق پایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر لڑکی 18 سال کی ہوتی ہے تو مرد کی عمر چالیس یا پچاس سال سے زائد۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

لیکن آج ہم ایک ایسے انوکھے جوڑے کی کہانی آپ کو سنانے جا رہے ہیں جو ایک دوسرے کے ہمسائے تھے اور اُن دونوں نے پسند کی شادی کی ہے ساتھ ہی ان کے درمیان عمر کا فرق بھی کافی زیادہ ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جوڑے نے آج سے ایک ماہ قبل معروف یوٹیوبر سید باسط علی کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنی شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی کی پوری کہانی بیان کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

لڑکی کا نام مصباح ہے جبکہ ان کے شوہر کا نام غلام رسول ہے۔ لڑکی کی عمر 18 سال ہے جبکہ غلام رسول کی عمر 60 برس بتائی گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مصباح نے بتایا کہ ان کی پسند کی شادی ہوئی ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے ہمسائے تھے۔ محلے میں ان کا ایک نام تھا جس کے باعث میری توجہ اِن کی طرف زیادہ بڑھ گئی۔

18 سالہ لڑکی مصباح نے بتایا کہ غلام رسول کا اخلاق بہت اچھا ہے جس کی وجہ سے میں نے عمر نہیں دیکھی۔ لڑکی نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنے گھر میں بات کی تھی تو میری والدہ نے مجھے بہت ڈانٹا تھا، ساتھ ہی رشتہ داروں نے بھی باتیں بنائی تھیں۔

مصباح نے بتایا کہ میں نے ان سے پہلے شادی کا کہا تھا کہ ہم نکاح کرلیتے ہیں جس پر غلام رسول نے بھی کہا کہ مجھے یہ بھی پسند آئیں تو میں نے بھی ہاں کردی۔

18 سالہ لڑکی نے مزید بتایا کہ یہ میرے شوہر نے مجھے کھانا بنانا سکھایا ہے۔ مزید دیکھیئے باسط علی کی اس ویڈیو میں۔