لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )انوار الحق کاکڑ آج نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف کے بعداب نگران کابینہ کی تشکیل کی تیاریاں شروع ہوگیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کابینہ کی تشکیل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حفیظ شیخ کا بطور نگران وزیر خزانہ کابینہ کا حصہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین ایپٹما گوہر اعجاز کو نگران وزیر انڈسٹریز کا قلمدان ملنے کا امکان ہے، جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ جبکہ سابق آئی جی ڈاکٹر شعیب سڈل نگران وزیر داخلہ کے لیے فیورٹ بتائےجارہے ہیں، نگران وزیر قانون کے لیے احسن بھون,ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی بھی ممکنہ طور پر نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
نگران کابینہ کی تیاریاں بھی مکمل ،اہم نام سامنے آ گئے








