بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیمرا بل کا جائزہ لے رہے ہیں اس پر دستخط کرنے کے بارے میں جلد فیصلہ کریں گے،صدر

اسلام آباد(وقائع نگار)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ پیمرا بل کا جائزہ لے رہے ہیں اس پر دستخط کرنے کے بارے میں جلد فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر جب روزنامہ ممتاز کے نمائندے نے صدر سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پیمرا ترمیمی بل کی منظوری دے چکی ہے یہ بل کارکن صحافیوں کے مفاد میں ہے مہربانی کر کے آپ جلدی سے اس پر دستخط کر دیں جس پر صدر مملکت نے کہاکہ وہ بل کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد اس بارے میں فیصلہ کریں گے ۔ بعد ازاں ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پیمرا بل کے معاملے پر جلد صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اس کے بعد اس بل پر دستخط کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔