کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کا لین دین 289 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروبارہ روز یعنی جمعے کو 89 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی قیمت 288 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 54 پوائنٹس اضافے کے بعد 48 ہزار 479 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے جو کہ جمعے کو 48 ہزار 424 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔









