بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیر اعلی سندھ تقرری پر مبارکباد

اسلام آباد(ممتازنیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیر اعلی سندھ تقرری پر مبارکباددیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی بطور وزیر اعلیٰ سندھ کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا،منگل کواپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ایک ماہر اور اچھی شورت کے حامل قانون دان ہیں،انہوںنے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کو مدنظر رکھتے بطور قانون دان انصاف پر مبنی فیصلے کیے ہیں،امید ہے بطور نگران وزیر اعلی وہ اپنے آئینی تقاضوں کو پورا کریں گے اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی سربراہی میں صوبہ سندھ میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہو گا