بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی مزید 6 مقدمات میں ضمانتیں خارج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی9 مئی واقعات سے متعلق 6 مقدمات میں ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی، رمنا، کوہسار، ترنول، کھنہ، بارہ کہو اور سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جج محمد سہیل نے ضمانتوں میں توسیع کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بڑی سہولت ہوتی اگر چیئرمین پی ٹی آئی کیسز میں شامل تفتیش ہوتے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ضمانتوں میں توسیع نہیں بنتی۔
دوسری جانب انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دے دیئے گئے ہیں، عدالت نے انہیں تین سال قید، ایک لاکھ جرمانے کے ساتھ 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔