بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت نے صحافیوں کے تحفظ کے بل سمیت 13 بلز واپس بھجوا دیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کیے بغیر 13 بلز واپس وزیراعظم آفس بھجوا دیے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل واپس بھجوادیا، یہ بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔
صدرعارف علوی نے نیشل اسکلزیونیورسٹی ترمیمی بل، امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی واپس بھجوا دیا۔
صدر نے پاکستان انسٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل، صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل بھی واپس بھجوایا۔
عارف علوی نے نیوزپیپرز،نیوزایجنسیزاینڈ بکس رجسٹریشن بل بھی واپس بھجوادیا۔
پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل، وفاقی اردویونیورسٹی ترمیمی بل، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل اور ہورائزن یونیورسٹی بل بھی واپس ہونے والے بلوں میں شامل ہے۔
صدر مملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی واپس بھجوا دیا
صدر عارف علوی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل بھی واپس بھجوادیا۔
صدر نے نیوزپیپرز،نیوزایجنسیزاینڈ بکس رجسٹریشن بل بھی واپس بھجوادیا،
صدر عارف علوی نے ہورائزن یونیورسٹی بل بھی واپس بھجوا دیا،