بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

(ن) لیگ کے مصدق ملک نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پٹرولیم کا قلمدان سپرد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔مصدق ملک کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر عارف علوی  نے ان سے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ مصدق ملک کووزارت پٹرولیم کا قلمدان دیا گیا ۔اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کےبعد انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کا خاتمہ ترجیح ہوگی،توانائی کے شعبے میں سابق حکومت کی خرابیوں کو درست کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایل این جی کے سودے بروقت کئے جائیں گے۔توانائی کے شعبے میں سبسڈی کی درستی کا غریب پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔۔واضح رہےکہ سینیٹر مصدق ملک اس سے قبل  (ن) لیگ کے سابق دور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔