بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کی شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم بھی معطل، فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم بھی معطل کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف سماعت ہوئی،جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔