بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن)قومی ٹیم کے فاسٹ باولر اور وزیر کھیل وہاب ریاض نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” شاندار سفر کے بعد میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیاہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ ، اہل خانہ ، کوچز ، ساتھی کھلاڑیوں ، مداحوں اور ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جس نے اس سفر میں میرا بھر پور ساتھ دیا “۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں بہترین وقت آنے والا ہے ۔

وہاب ریاض آج کل پنجاب کی نگران حکومت میں وزیر کھیل کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، وہاب ریاض نے حال ہی میں ٹیم میں کم بیک کرنے کی خواہش کابھی اظہار کیا لیکن ان کی ٹیم میں واپسی نہیں ہو سکی ،جس کے بعد ان کی سیاسی مصروفیات کا آغاز ہوا اور اب بلاآخر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ میچز میں 83 وکٹیں، 91 ون ڈے میچز میں 120 وکٹیں ،36 ٹی ٹوینٹی میچز میں 34 وکٹیں حاصل کیں ۔
وہاب ریاض نے آخری ٹیسٹ میچ اکتوبر 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا ،آخری ون ڈے زمبابوے کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹی ٹوینٹی 2020میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا ۔