بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی گمشدگی پر مقدمہ درج

اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی گمشدگی پر قدمہ درج کرلیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور اس بار ان پر امریکی سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں درج ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا تھا۔