بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ 2023، دانش کنیریا نے پاکستان ٹیم کو بھارت پر حاوی قرار دیدیا

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر  دانش کنیریا نے ایشیا کپ 2023 کیلئے پاکستان ٹیم کو بھارتی ٹیم پر حاوی قرار دے دیا۔

ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے متعلق اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی بیٹنگ لائن کی بات کی جائے تو وہاں روہت شرما  اور ویرات کوہلی تو موجود ہیں لیکن کے ایل راہور اور شریاس آئیر اگر انجری کے بعد بھارتی ٹیم کو جوائن کرتے ہیں تو ٹیم کے ساتھ  بہت زیادتی ہوگی۔

دانش کنیریا کے مطابق کیوں کہ دونوں کھلاڑی ٹیم کے ساتھ پریکٹس  کر رہے ہیں لیکن ٹریننگ کے ساتھ کسی کھلاڑی کو میچ میں شامل نہیں کیا جاسکتا، میچ فٹنس الگ چیز ہے صرف پریکٹس سے میچ میں نہیں کھلایا جاسکتا، اگر ایسا کیا گیا تو ٹیم پر اس کا برا اثر پڑے گا۔

سابق لیگ اسپنر کا کہنا تھا مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان اور بھارت مقابلے کے دوران  آپ  کے نزدیک کون سی ٹیم فیورٹ ہے ؟ تو مجھے پاکستان ٹیم بھارت پر حاوی نظر آتی ہے، بھارتی ٹیم تاحال سنبھل نہیں پائی ہے، ان کے فاسٹ بولر کا نہیں پتا کہ کن فاسٹ بولرز کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتے ہیں۔