بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذہب کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا، خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مذہب یا قومیت کی تفریق کے بغیر سب کا وطن ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ مذہب کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جڑانوالہ کے واقعات نے پوری قوم کو شرمسار کیا ہے۔ مسلم اکثریت پر لازم ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہمارا دین محبت اور رواداری کی تلقین کرتا ہے۔ ہمارے رویے ہمارے دین سے مطابقت نہیں رکھتے۔ قانون کا نفاذ بلا تفر یق ہونا چاہیے۔