اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کو سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روز ملاقات میں انتہائی اہم شخصیات کا پیغام پہنچایا ، عمران خان نے ملک کی دو اہم شخصیات کے اپنے موبائل فون میں موجودنمبر بلاک کر دیئے ،عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو بھی بعض شخصیات کی طرف سے کیے جانے والے رابطوں پر بات چیت سے سختی کے ساتھ منع کر دیا۔ یہ انکشاف ایک سینئر صحافی عمران ریاض نے جمعرات کو یو ٹیوب چینل پر اپنے پروگرام میں کیا ، عمران ریاض نے بتایا کہ عمران خان کو ثاقب نثار نے ملاقات میں ان اہم شخصیات کا پیغام پہنچایا جبکہ عمران خان نے ان اہم شخصیات اور خاص طور پر عدلیہ کی طرف سے رات بارہ بجے عدالتیں کھول کر اپنے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر اپنے تحفظات سے سابق چیف جسٹس کو آگاہ کیا عمران ریاض نے اپنےپروگرام میں یہ انکشاف بھی کیا کہ ان دو اہم ترین شخصیات میں سے ایک خیبر پختونخواہ سے ہے جبکہ دوسری شخصیت وہ ہے جس کا فون نمبر عمران خان نے بلاک کر رکھا ہے اسی لیے اس کا پیغام ثاقب نثار نے عمران خان کو پہنچایا۔عمران ریاض کے مطابق کراچی اور لاہور کے جلسوں کے بعد پارٹی کے متعدد رہنمائوں نے عمران خان کو بتایا کہ بعض اہم شخصیات ان سے رابط کرررہی ہیں جس پر عمران خان نے پارٹی کے تمام رہنمائوں کو رابطہ کرنے والی ان شخصیات سے بات چیت کرنے سے روک دیا اور کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ عوامی رابطہ مہم پر مرکوز رکھیں ۔
ثاقب نثار نے عمران خان کو ملاقات میں کن دو انتہائی اہم شخصیات کا پیغام پہنچایا








