لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے حسان نیازی کو 18اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،جسٹس سلطان تنویر نے حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پولیس سمیت دیگر فریق آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا حسان نیازی کو 18اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم








