اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت جماعتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر عائد بدترین سنسرشپ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، عمران خان اور مخصوص صحافیوں کیخلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں حکومتی عتاب کا نشانہ بننے والے صحافیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔شرکانے کہاکہ بیرونی سازش کے نتیجے میں مسلط حکومت کے ہتھکنڈے ہر لحاظ سے شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں۔
پی ٹی آئی کا حکومتی عتاب کا نشانہ بننے والے صحافیوں کیلئے بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ








