بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی مردان ڈومکی اتفاق رائے سے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر

کوئٹہ: اپوزیشن کے نامزد امیدوار علی مردان ڈومکی کو اتفاق رائے سے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی نامزد پارلیمانی کمیٹی نے چار ناموں پر تفصیلی غور کیا جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ تقرری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر علی مردان ڈومکی سمیت چار ناموں پر غور کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے رات گئے اجلاس میں فیصلہ ہوا، کمیٹی نے اتفاق رائے سے متعلق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی آج باقاعدہ تحریر طور پر گورنر بلوچستان کو آگاہ کردیں گے، گورنر بلوچستان کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد نامزد نگراں وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

میر علی مردان ڈومکی کون ہیں؟
نامزد نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سابق ضلع ناظم سبی رہے ہیں، وہ سابق وزیر مملکت میر دوستین خان ڈومکی کے بھائی ہیں جب کہ علی مردان ڈومکی غیر متنازعہ قبائلی اور سیاسی حیثیت رکھتے ہیں۔