اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 11بجے سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بنچ میں شامل ہیں، سپریم کورٹ نے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کررکھے ہیں۔
سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس میں ابتک 47سماعتیں کر چکی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے 26سماعتوں پر دلائل مکمل کئے،وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے 20سماعتوں پر دلائل دیئے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے،سپری کورٹ نے 16مئی 2023کو آخری سماعت کی تھی،عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی ۔









