پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی، گورنرغلام علی نےنگران کابینہ کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، گورنرغلام علی کی جانب سے نگراں کابینہ کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ میں 9 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹرنجیب اللہ نگران وزیر مقرر کیے گئے۔
اس کے علاوہ کابینہ میں ڈاکٹر محمد قاسم، ارشاد حسین شاہ اور سید عامرعبداللہ شامل ہیں۔
ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ مشیر ہوں گے جبکہ ظفراللہ خان وزیراعلی کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔
نگران کابینہ ارکان کل حلف اٹھائیں گے، گورنرغلام علی کابینہ ارکان سے حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ 10 اگست کو خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے 19 ارکان مستعفیٰ ہوگئے تھے
سیاسی وابستگیوں کے الزام کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث وزراء اور معاونین کو ہٹانے کی سفارش کی تھی۔
نگران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے 19 ارکان اسمبلی کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگراں کابینہ کے دیگر 8 ممبران بھی جلد وزیر اعلیٰ کو اپنے استعفے جمع کرائیں گئے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے نگران صوبائی کابینہ کی تشکیل کی سمری کی منظوری دیدی








