سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں اس اجارہ داری کے دعوے دار غیر مسلم پاکستانیوں سے وطن کی محبت کاحق بھی چھین رہے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی مقاصد اور حکمرانی کو طول دینےکے لیے مذہبی جنون کا استعمال معمول بن گیا ہے۔
یہ عیسائ بچہ اپنی والدہ کو دلاسہ دے رہا ھے بچے کا لباس وطن سے محبت اور رشتے کی شہادت ھے۔ مکان تباہ گرجا گھر تباہ، مسلم اکثریت کی پاکستانیت پہ اجارہ داری نہیں ،اس اجارہ داری کے دعوے ھمارےغیر مسلم پاکستانیوں سے وطن کی محبت کا حق بھی چھین رہے ھیں۔ کئی دہائیوں سے سیاسی مقاصد… pic.twitter.com/PixMIrJFdo
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 18, 2023
انہوں نے کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کو سینے سےلگائیں اور برابری کا حق دیں۔
خواجہ آصف نے مسیحی بچےکی اپنی ماں کو دلاسہ دینے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہاکہ بچےکا لباس وطن سے محبت اور رشتےکی شہادت ہے۔









