بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایل این جی کیس، نیب نے شاہد خاقان اور مفتاح کیخلاف ضمنی ریفرنس کی منظوری دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، ان کے بیٹے عبداللہ خاقان اور وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ضمنی ریفرنس کی منظوری دے دی۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق ضمنی ریفرنس کی منظوری ایل این جی ٹرمینل ون کا ٹھیکہ غیر شفاف انداز میں دینے کے الزام پر دی گئی ہے۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ شاہد خاقان خان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے ہمرا سابق ایس ایس جی سی بورڈ چیئرمین شیخ عمران الحق اور دیگر ملزمان بھی ہیں ۔