30 اگست سے پاکستان کے شہر ملتان میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔
ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں سابق قومی کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایشیا کپ کے ایونٹ میں کمنٹری پینل میں بھارت کے سابق کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں روی شاستری، گوتم گھمبیر، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان شامل ہیں۔
From champions in the field to champions on-air! 🙌🏻
Our panel of cricketing legends, analytical experts and inimitable broadcasters are set to elevate the #AsiaCup2023 action like never before. 😍Tune-in to #AsiaCupOnStar
Aug 30 | 2 PM | Star Sports Network#Cricket pic.twitter.com/VOHaAbQQIF— Star Sports (@StarSportsIndia) August 18, 2023
اس کے علاوہ اینڈی فلاور ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر، میتھیو ہیڈن اور پیوش چاولہ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز ملتان سے ہوگا جس میں میزبان ٹیم پاکستان اور نیپال آپس میں ٹکرائیں گی۔
ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔









