بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوہر پرکڑی نظر، فریال مخدوم کا نیا طریقہ کیا؟

پاکستانی نژاد سابق باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے شوہر پر کڑی نظر رکھنے کا نیا لیکن عجیب طریقہ متعارف کرادیا۔

خوبرو ماڈل اور سوشل میڈیا سینسیشن فریال مخدوم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیا ٹوٹکا بطور اسٹوری اپڈیٹ کیا جس نے  منظر عام پر آتے ہی ہلچل مچادی۔

فریال مخدوم نے اسٹوری پر ایپل کمپنی کا تیار کردہ بالکل نیا ’ائیرٹیگ’ ٹریکنگ ڈیوائس دکھائی۔

صرف یہی نہیں ماڈل نے نا صرف اپنے نئے ’ائیرٹیگ’ کی تعریف کی بلکہ اپنے ہر دیکھنے والے کو یہ بھی کہا کہ مذکورہ آلہ اپنے شوہر کو کھلائیں تاکہ انکے مقام کی مکمل تفصیلات کی جانچ کرنا آسان ہوجائے۔

شوہر پرکڑی نظر، فریال مخدوم کا نیا طریقہ کیا؟

اسٹوری سامنے آتے ہی مداحوں نے عامر خان کی جانب سے ملنے والے دھوکے کی نشاندہی کرواتے ہوئے اس عمل پر ملے جلے ردِعمل ظاہر کیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے باکسر عامر خان اور انکی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان نجی معاملات کشیدہ تھے، جس میں برطانوی ماڈل سُمیرا کا باکسر عامر خان پر الزامات لگانے کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کی شادی شدہ زندگی میں ایک خلش دیکھی گئی، جس کے بعد عامر خان کی جانب سے اپنی تمام غلطیوں کا اعتراف کرنے کے بعد اہلیہ سے معافی بھی طلب کی گئی۔

خیال رہے کہ ’ائیرٹیگ’ کو ناپسندیدہ ٹریکنگ کی نشاندہی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اگر کسی اور کا ’ائیرٹیگ’آپ کے سامان میں داخل ہوتا ہے، تو آپ کا آئی فون اسے محسوس کرلے گا۔