وہاڑی (مانیٹرنگ ڈیسک) وہاڑی میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وہاڑی میں کاشف نامی شخص کے گھر والوں نے معمول کے مطابق کھانا کھایا تو سارے اہل خانہ کی حالت خراب ہونے لگی، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2 خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ خواتین سمیت 5 کی حالت تاحال نہیں سنبھلی اور زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔









