اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اور میری اہلیہ کو بطورِ خاص ”فیک نیوز“ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای )کے اعلیٰ سطح وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بیرونی سازش کے نتیجے میں ملکی سیاست میں مداخلت اور حکومت کی تبدیلی پر بھی گفتگو ہوئی۔ سی پی این ای کے وفد نے جعلی اطلاعات کے انسداد و تدارک کے لیے تعاون کی درخواست کی جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وفد کے شرکاء کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔عمران خان نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز یقیناً ایک بڑا مسئلہ ہے، بطور جماعت ہمیشہ سے افواہ سازی اور فیک نیوز کے انسداد کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور ہم اسے آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔
بشریٰ بی بی پر سنگین الزامات، عمران خان خود میدان میں آگئے








