بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عثمان بزدار کیخلاف مالی بے ضابطگیوں و دیگر الزامات کی تحقیقات کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)(ن) لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں پر مشتمل حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مالی بے ضابطگیوں سمیت دیگر الزامات کی تحقیقات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور جونہی حمزہ شہباز شریف پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے،عثمان بزدار کو گرفتاربھی کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کے ذمہ دار حکام کو بھی اس ضمن میں اپنی تیاری مکمل کرنے کے لئے اشارہ دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت صرف عثمان بزدار کے وزارت اعلیٰ سے نکلنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق نیب کی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف تحقیقات دراصل عثمان بزدار کے خلاف ہی تحقیقات ہیں۔ذرائع کے مطابق فرح خان پر یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ اس نے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کرپشن کی ہے تو یہ واضح اشارہ ہے کہ فرح خان کی کرپشن میں عثمان بزدار بھی ملوث ہیں۔