facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان چوہدری برادران، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ملنے کے لیے ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

وفاقی وزراء شفقت محمود، غلام سرور خان، حماد اظہر ان کے ہمراہ ہیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار اور مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔

اپنے دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انڈسٹریل پیکیج کا اعلان کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان راول پنڈی، بہاول پور، ملتان اور ساہیوال کے ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔