بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیم کے ساتھ ناانصافی، ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی کی فیفا پر تنقید

ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی(Mehdi Taremi) نے فیفا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیفا اور میزبان امریکہ نے ایران کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا ہے۔
ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان نے انٹرویو میں کہا فیفا نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، ایرانی لاجسٹک عملے اور میڈیا کو اب تک ویزے نہیں مل سکے، ہر میچ کے بعد واپس جانا پیشہ ورانہ ٹورنامنٹ کے شایان شان نہیں۔

مزیدپڑھیں:دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم

مہدی طارمی نے مزید کہا کہ ہم میکسیکو کے عوام سے محبت کرتے ہیں، مسئلہ سفری انتظامات کا ہے، اگر ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کرنا ہے تو کر دیں، لیکن یہ انصاف نہیں۔