بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہماری پروازکے راستے میں باہر سے سازش کر کے پتلے بٹھائے گئے،عمران خان

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ کی طرز کی ریاست بنانے کا خواب دیکھا گیاتھا، ہماری پروازکے راستے میں باہر سے سازش کر کے پتلے بٹھائے گئے،انہوں نے تقریب میں آمد پر معروف سکالر مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی اور عوام کا مطالبہ تھا کہ 27شب کو طارق جمیل آئیں اور خصوصی دعائیں کرائیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان کی 27شب کو ہی پاکستان معرض وجود میں آیا تھا،پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا گیا تھا اور ایک نظریے کے تحت یہ ملک بنایا گیا تھا،پاکستان کو مدینہ کی طرز کی ریاست بنانے کا خواب دیکھا گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ذہنی غلامی والا انسان بڑا انسان نہیں بن سکتا، نبیؐ کی ریاست میں انسانوںکی غلامی کی زنجیریں تو ڑ دی گئیں،اللہ تعالیٰ نے عزت اور ذلت اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہے،اللہ نے رزق بھی اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مطلب کیا،لاالہ الاللہ کے نعرے کے ساتھ یہ ملک بنا ، لاالہ الاللہ خوف کی زنجیریں توڑ دیتاہے ،اللہ کے سواکسی اور کے سامنے جھکنے کا خوف ختم ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کہناکہ ہم بھکاری ہیں،وینٹی لیٹر پر ہیں اور اپنی مرضی نہیںچلا سکتے، یہ ساری باتیں وہ ہیںجو قوم کو اونچی پرواز سے روکتی ہیں، ہماری پرواز کے راستے میں باہر سے سازش کر کے پتلے بٹھائے گئے۔