جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملک کی سیاست میں اپنے اہم کرادر کی وجہ سے خبروں کی سُرخیوں میں رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) مولانا فضل الرحمان کے ایک ہم شکل کی تصویر گردش کر رہی ہے لیکن وہ کوئی اور نہیں ہے بلکہ معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد ہیں۔
— Sohail Ahmed (@realsohailahmed) August 19, 2023
سہیل احمد نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے اس کے ساتھ کوئی کیپشن نہیں لکھی بلکہ اس میں انہوں نے مولانا صاحب کا حُلیہ اپنایا ہوا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل احمد نے مولانا کی طرح ہی پیلی پگڑی، واسکٹ کے ساتھ سفید رنگ کا رُمال بھی اپنے کندھے پر ڈالا ہوا ہے۔ واضح کیا یہ پورا حلیہ عمران نواب نے بنایا ہے۔









