بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وزیراعظم شہبازشریف لندن روانہ ہوگئے

سابق وزیراعظم شہبازشریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئے ہیں، وہ پارٹی قائد نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف پروازQR 629 سے لاہور سے لندن روانہ ہوئے ہیں، ان کے ہمراہ سلیمان شہباز ہیں، وہ براستہ دوحہ سے لندن پہنچیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) انہوں نے لکھا تھا کہ لندن میں شہبازشریف پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں موجود سابق وفاقی وزرا بھی نواز شریف و شہباز شریف کی ملاقات میں شریک ہوں گے اور نواز شریف کی وطن واپسی کے پرمشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پارٹی قائد کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے۔ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم پارٹی قائد کو ان کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بریفننگ دے گی۔

مزید بتایا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کو بھی لندن پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انوار الحق کاکڑ ان کی جگہ نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھال چکے ہیں۔