اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وفاقی خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت کی ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ ناقابل یقین بات یہ ہے کہ کم از کم اخلاقیات صدرعارف علوی کو استعفیٰ دینے کا تقاضا کرتی ہیںکیونکہ وہ اپنے دفتر کو مؤثر طریقے سے اور رولز آف بزنس کے مطابق چلانے میں ناکام رہے ہیں۔ فائلوں پر سرکاری کام کیا جاتا ہے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے اس طرح کے بیانات صرف گیلری کے ساتھ کھیلنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔خدا ہماری مدد کرے۔
Unbelievable —minimum morality warrants Alvi Sb to resign, having failed to run his office effectively, efficiently and as per Rules of Business — official work is conducted on files and implementation ensured — such statements only indicate playing with the gallery.
God help us! pic.twitter.com/UopZRVe6Tq— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 20, 2023
واضح رہے کہ صدر مملکت عار ف علوی نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو ان قوانین سے اختلاف کرتا ہوں، میں عملے کو بل واپس بھیجنے کا کہنا تھا لیکن اس نے حکم عدولی کی۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ میں تو ان قوانین سے اختلاف کرتا ہوں، میں نے اپنے اسٹاف سے یہ بل واپس بھیجنے کا کہا تھا، لیکن ہمارے عملے نے میری خواہش سے اںحراف اور حکم عدولی کی، جو لوگ متاثر ہوں گے میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔









