بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چار سال مکمل، حسن علی کا اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اہلیہ کیلئے شادی کے کامیاب، محبت سے بھرپور 4 سال مکمل ہونے پر پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔

20 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والا یہ جوڑا آج اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منارہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی نے مختلف تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں انکی زندگی کے قیمتی چار سالوں کے یادگار لمحات شامل تھے، جب کہ ویڈیو میں محبت سے بھرا گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا تھا کہ ’میرے آدھے دین کو مکمل کرنے والے کیلئے شادی کی چوتھی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔’

حسن علی کا کہنا تھا کہ ’میرے اچھے اور برے دنوں میں میرا ساتھ دینے کا بہت شکریہ۔’

دوسری جانب حسن علی کی اہلیہ نے بھی ان قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے دلکش ویڈیو کو انسٹاگرام کی زینت بنایا۔

اہلیہ نے ویڈیو کے ساتھ عنوان میں اپنی شریکِ حیات کی بے لوث محبت کی تعریف کر ڈالی۔

سمیعہ آرزو نے لکھا کہ ’ان چار سالوں میں آپ کی لامتناہی قربانیوں اور ساتھ کیلئے آپکا شکریہ۔’

سمیعہ کا مزید کہنا تھا کہ ’الحمداللہ محبت کے قہقہوں، خوشیوں اور خوبصورت یادوں کے ساتھ شادی کو چار سال مکمل ہوچکے ہیں، انشااللہ آگے ایک ساتھ مل کر کئی اور سنگ میل طے کرنے ہیں’۔

یاد رہے کہ انڈیا سے تعلق رکھنے والی سمیعہ اور حسن کی مبینہ طور پر 2018 میں دبئی میں ایک قریبی دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی، اور ایک سال بعد 20 اگست 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

بعد ازاں 2021 میں اپنی بچی ہیلینا حسن علی کا استقبال کیا۔