بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف آج جمعتہ الوداع مسجد نبوی میں اداکرینگے

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے نماز فجر کے بعد مدینہ میں ہی قیام کیاہے ،جمعتہ الوداع مسجد نبوی میں ادا کریں گے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جمعتہ الوداع آج مسجد نبوی میں ادا کریں گے اور اس کے بعد جدہ کیلئے ان کی روانگی متوقع ہے ۔ وزیر اعظم آج عمرہ ادا کریں گے اور نماز تراویح مسجد الحرام میں ادا کریں گے ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی آج خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اورسعودی ولی عہد سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔