بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ دے لیکن کھلاڑیوں کےکمرشل رائٹس کیسے لے سکتا ہے: راشد لطیف

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ دے لیکن کھلاڑیوں کےکمرشل رائٹس کیسے لے سکتا ہے۔

راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ ایک سال کا ہوتا ہے، تین سال کا کنٹریکٹ کیسے کیا جاسکتا ہے، کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پردستخط لازمی کریں لیکن کمرشل رائٹس پر سوچ کر فیصلہ کریں کیونکہ کمرشل رائٹس کھلاڑیوں کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم یہ غلطیاں کرچکے ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پلیئرز  ایسوسی ایشن ہونی چاہیے جو کھلاڑیوں اور بورڈ سے بات کرے۔