اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شاہ محمود قریشی کیخلاف کیس کی سماعت سے قبل غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شاہ محمود قریشی کیخلاف کیس کی سماعت جاری ہے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کررہے ہیں،جج نے غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ،شاہ محمود قریشی کو بھی کمرہ عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی اے اور شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود ہے،اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کمرہ عدالت کے باہر موجود ہے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو رہی ہے۔









